’سمندری تیزابیت سے آبی حیات کو خطرہ‘
برطانیہ میں ماحولیات کے سیکرٹری ہیلری بین نے کہا ہے کہ سمندری تیزابیت کے باعث سمندری ماحول اور آبی حیات کو شدید خطرات درپیش ہیں۔
ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام موسمی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ سربراہی اجلاس کے موقع پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سمندری تیزابیت کے بارے میں آگاہی سے کاربن گیس کے اخراج میں کمی پر مائل کرنے میں مدد دے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہوا میں موجود کاربن سمندری پانی میں جذب ہونے سے سمندر کی کیمیائی ہیئت تبدیل ہو رہی ہے۔
مسڑ بین نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ کاربن گیس کے اخراج سے سمندری تیزابیت بڑھ رہی ہے۔ جس کے باعث سمندری زندگی اور اس میں موجود مچھلیوں کی تعداد متاثر ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں دس لاکھ افراد مچھلی کے ذریعے پروٹین حاصل کرتے ہیں۔‘
گزشتہ دو سو سالوں کے دوران کاربن گیس کے پچاس فیصد اخراج کو دنیا کے سمندر جذب کر رہے ہیں جس کے باعث سمندری پانی کی پی ایچ ویلیو کم ہو گئی ہے۔
ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں اقوام متحدہ کے زیر اہمتام موسمی تبدیلی کے حوالے سے ایک ہفتہ قبل جاری اجلاس جمعہ کو ختم ہو گا۔ اجلاس میں دنیا کے سو سے زیادہ رہنما موسمی تبدیلی کے حوالے سے ایک نیا معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


























0 comments:
Post a Comment