عراقی تیل:روس اور ناروے خریدار
عراقی حکام نے کہا ہے کہ عراق میں تیل کی پیداوار اگلے چھ سالوں میں بارہ ملین بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی، جس کے بعد وہ تیل کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن جائے گا۔
عراق کے وزیر تیل حسینی آل شاہریستانی نے بغداد میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ مکمل صلاحیت کے ساتھ تیل کی پیداوار لازمی نہیں ہے لیکن طلب کے لحاظ سے پیدا کیا جا سکتا ہے۔
روس اور ناروے کی دو تیل کمپنیوں نے مشترکہ طور پر عراقی حکومت سے مشرقی قورانا کی آئل فیلڈ سے جس میں تیرہ ارب بیرل تیل کے ذخائر موجود ہیں تیل نکالنے کا معاہدہ کیا ہے۔
بصرہ کے قریب واقع قرانا آئل فیلڈ کے فیز ٹو سے دونوں کمپنیاں روزانہ اٹھارہ لاکھ بیرل تیل نکالیں گی اور ایک بیرل میں سے ایک اعشاریہ ایک پانچ ڈالر وصول کریں گی۔
جمعہ کو جنوبی عراق میں واقع مجنون آئل فیلڈ سے تیل نکلانے کا معاہدہ شیل کی سربراہی میں ایک کنسورشیم نے حاصل کیا ہے۔ اس آئل فیلڈ کی پیداواری صلاحیت کو یومیہ چھیالیس ہزار بیرل سے بڑھا کر اٹھارہ لاکھ بیرل یومیہ کیا جائے گا۔
اس وقت سعودی عرب یومیہ بارہ اعشاریہ پانچ ملین بیرل کی پیداوار کے لحاط سے دنیا کا تیل پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔


























0 comments:
Post a Comment