7:38 AM

2010: اوسط عالمی درجہ حرارت میں اضافہ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ ریکارڈ درجہ حرارت چودہ عشاریہ پانچ دو سینٹی گریڈ ہے

برطانوی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سنہ دو ہزار دس میں عالمی اوسط درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ ہو گا۔
برطانوی محمکہ موسمیات کی پیشینگوئی کے مطابق دو ہزار دس میں درجہ حرارت میں صفر عشاریہ پانچ آٹھ سینٹی گریڈ اضافہ ہو گا۔ اس اضافے کے ساتھ اوسط درجہ حرارت چودہ عشاریہ پانچ آٹھ سینٹی گریڈ ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ ریکارڈ درجہ حرارت چودہ عشاریہ پانچ دو سینٹی گریڈ ہے جو کہ انیس سو اٹھانوے میں ریکارڈ کیا گیا۔ .
’ہمارے موسمیات کے ماہرین سے وصول ہونے والی پیشینگوئی کے مطابق 1961 سے 1990 تک کے اوسط عالمی درجہ حرارت میں تقریباً صفر عشاریہ چھ سینٹی گریڈ کا اضافہ ہو گا۔ اس کا مطلب ہے کہ اٹھارہ سو ساٹھ کے بعد سنہ دو ہزار دس گرم ترین سال ہو گا۔‘
محکمہ موسمیات نے مزید کہا ’درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ ہونے کا امکان سو فیصد نہیں ہے اگر موجودہ ایل نینو میں ایک دم کمی آ جائے یا پھر آتش فشاں پھٹ پڑے۔ ہم سنہ دو ہزار دس کے دوران نئی معلومات آنے پر دوبارہ موسمی حالات کا جائزہ لیں گے۔‘
موجودہ ریکارڈ درجہ حرارت 1998 میں تھا جس کی وجہ ال نینو کا اثر تھا۔

0 comments:

Post a Comment